برسلز – صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احمد حسن نے ممبر پارلیمنٹ برسلز چوہدری ناصر کی دعوت پر گجرات چیمبر آف کامرس اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے برسلز پارلیمنٹ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں انہوں نے پاکستان اور یورپی یونین، خصوصاً بیلجیئم کے درمیان تجارتی تعلقات، درآمدات و برآمدات، کاروباری مواقع اور تاجروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔اپنے خطاب میں صدر گجرات چیمبر نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان تجارتی تعلقات مستحکم اور وسعت کے حامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان بیلجیئم کو ٹیکسٹائل، گارمنٹس، چاول، لیدر مصنوعات، سرجیکل آلات، اسپورٹس گڈز اور گجرات میں تیار ہونے والے الیکٹرک فین برآمد کر رہا ہے، جبکہ بیلجیئم سے ادویات، مشینری، کیمیکلز، ڈیری مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی درآمد کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گجرات پاکستان کا ایک اہم صنعتی شہر ہے جہاں فرنیچر، سیرامکس، فین انڈسٹری، جیمز و جیولری، پی وی سی پائپس اور دیگر صنعتی شعبے ملکی معیشت اور روزگار میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔صدر گجرات چیمبر نے پاکستانی برآمد کنندگان کو درپیش اہم مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے پیچیدہ معیار اور سرٹیفکیشن، لاجسٹک کے مسائل، معلومات کی کمی، اور بین الاقوامی B2B روابط کا فقدان برآمدات میں اضافے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔انہوں نے ان مسائل کے حل کے لیے چند اہم تجاویز بھی پیش کیں۔
POAF GALLERY
POAF GALLERY
Read more
























