چوہدری محمد اکرم منہاس کی سالگرہ منہاس ہاوس بھٹیاں گجرات میں جوش و خروش سے منائی گئی

گجرات: مرکزی صدر آل پاکستان منہاس راجپوت برادری و مرکزی صدر POAF انٹرنیشنل چوہدری محمد اکرم منہاس کی سالگرہ منہاس ہاوس بھٹیاں گجرات میں محبتوں کی خوشبوؤں اور نیک دلی دعاؤں کے ساتھ بھرپور انداز میں منائی گئی۔تقریب میں فیملی ممبران چوہدری لیاقت منہاس، چوہدری اشرف منہاس، چوہدری نذیر منہاس، چوہدری عمر منہاس، چوہدری تجمل حسین منہاس، چوہدری افتخار احمد منہاس، چوہدری قاسم اشرف منہاس، ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ صوفی محمد عنایت اور دیگر نے شرکت کی۔ کیک کٹنگ کے ساتھ چوہدری اکرم منہاس کے لیے لمبی، خوشگوار، صحت مند اور خوشحال زندگی کی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر چوہدری محمد اکرم منہاس نے اپنی فیملی، آل پاکستان منہاس برادری، اوورسیز پاکستانیوں، POAF انٹرنیشنل کے ممبران اور دوست احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ٹیلی فون، واٹس ایپ، ایس ایم ایس، فیس بک اور انسٹاگرام پر سالگرہ کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ فرداً فرداً شکریہ ادا کرنا مشکل ہے، اس لیے تمام محبت کرنے والوں کی محبت اور توجہ کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے دن کو اسپیشل بنا دیا۔

Share On Social Media

POAF VIDEOS OUR GREAT VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

Events POAF DIFFERENT EVENTS