گجرات: اوورسیز پاکستانیز کے وفد کی ڈی سی او نور العین قریشی سے خصوصی ملاقات

ڈی سی او گجرات محترمہ نور العین قریشی صاحبہ سے ان کے آفس میں وفد کی شکل میں خصوصی ملاقات ۔ ڈی سی او صاحبہ کی انیسویں گریڈ میں ترقیاب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے تفصیلی گفتگو۔ وفد کی سربراہی POAF سپین کے چیئرمین و ڈائریکٹر IPCIH چوہدری افتخار حاکم نے کی اور ان کے ہمراہ اعجاز علی چھاجرو چیئرمین انٹرنیشنل پیس کمیٹی فار انٹرفیتھ ہارمنی کراچی ، چوہدری احسن اسلم فرام سپین و دیگر اوورسیز پاکستانیز نے شرکت کی۔
وفد کو محمد اشرف منہاس سنیئر ریجنل ہیڈ عسکری لائف فیملی تکافل گجرات نے مہ

مانان گرامی کو گجرات پہنچنے پر ویلکم کیا اور ڈی سی او صاحبہ کے ساتھ میٹنگ میں اوورسیز کی بہترین خدمات ، زرمبادلہ پاکستان بھیجنے اور مختلف سماجی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور مستقبل میں بھرپور رکھنے دلچسپی لینے بارے تفصیلات ڈسکس کیں اور وطن عزیز میں انڈسٹری لگانے پر زور دیا۔

ڈی سی او صاحبہ انڈسٹری و بزنس انویسٹمنٹ بارے حکومتی اقدامات بارے بہترین انداز میں جو اقدامات آگاہ فرمایا اور پنجاب حکومت کی زبردست ہدایات و سہولیات بارے بھی تفصیل بتائی ۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحب گجرات سے بھی ملاقات کروائی اور مکمل معاونت اور راہنمائی بارے کہا۔

اوورسیز کے اس وفد نے اس کے بعد POAF انٹرنیشنل کے مرکزی صدر چوہدری محمد اکرم منہاس صاحب کے آفس گجرات کا دورہ کیا۔ جہاں ان کے سٹاف نے پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا۔

Share On Social Media

POAF VIDEOS OUR GREAT VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

برسلز (بیلجیم): کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کی جانب سے او پی ایف کے چیئرمین سید...

Read more

Events POAF DIFFERENT EVENTS