چیمبر گجرات کے وفد کا بیلجیم میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، سرمایہ کاری و ایکسپورٹ پر تبادلہ خیال

بیلجیم میں مقیم چوہدری محمد اکرم منہاس مرکزی صدر پی او اے ایف انٹرنیشنل ، مرکزی صدر ال پاکستان منہاس راجپوت برادری اور چیئرمین اوورسیز سٹینڈنگ کمیٹی چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات اور ضلع گجرات کی معروف شخصیت چوہدری محمد ناصر کنجاہی کی زیر قیادت۔۔۔۔ پاکستان سے آئے ہوئے وفد جس میں چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات کے صدر احمد حسن مٹو اور ان کے ہمراہ چیئرمین ڈیلیگیشن سیٹھ معصوم قمر کے بیلجیم پہنچنے پر انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ویلکم بھی کیا اور ان کے اس دورہ کے موقع پر انتہائی شاندار طریقہ سے بہترین تقریبات کا انعقاد اور ان میں بھرپور شرکت بھی کی۔
گجرات چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مٹو اور ان کے ساتھیوں نے پریس کلب برسلز بیلجیم ، پاکستانی ایمبیسی اور یورپین پارلیمنٹ کا خصوصی وزٹ کیا جہاں پر انہیں پریس کلب کے ذمہ داران ، ایمبیسی کے افیسرز اور منسٹر اف یورپین پارلیمنٹ سمیت سب خوش آمدید کہا اور بھرپور ملاقاتیں کیں۔
یورپین یونین اور پاکستان کے باہمی مفادات کے معاملے میں بزنس کی پرموشن کے سلسلہ میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ وفد نے محمد فیصل فیاض منسٹر ڈپٹی ہیڈ آف مشن ، سدرہ مناف ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اٹیچ ایمبیسی اف پاکستان برسلز ، ماہین سیف اللہ اور صغیر احمد وٹو پریس کونسلر سے تفصیلی ملاقات اور گفتگو کی۔
یورپین یونین اور پاکستان ٹریڈ ، سٹوڈنٹس ایکسچینج اور ایکسپورٹ بارے مفید گفتگو ہوئی گجرات چیمبر اف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یورپین انسٹیٹیوشنز کے باہمی تعاون ، پاکستانی بزنس مینوں کے تربیتی پروگرامز اور یورپین بزنس ڈیلیگیشن کا پاکستان گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ بارے منصوبہ بندی کی گئی۔ پاکستانی ایمبیسی کے افسران نے ہر لحاظ سے مارکیٹ میں سہولیات بارے تعاون کا یقین دلایا اس طرح یہ دورہ انتہائی کامیاب اور مفید رہا چوہدری اکرم منہاس نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی وفد کے دورہ کو خوش آئند قرار دیا

Share On Social Media

POAF VIDEOS OUR GREAT VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

برسلز (بیلجیم): کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کی جانب سے او پی ایف کے چیئرمین سید...

Read more

Events POAF DIFFERENT EVENTS