گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد کا بیلجیم دورہ کامیاب، یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعاون پر اتفاق

بیلجیم میں مقیم چوہدری محمد اکرم منہاس، مرکزی صدر POAF انٹرنیشنل، مرکزی صدر آل پاکستان منہاس راجپوت برادری، چیئرمین اوورسیز اسٹینڈنگ کمیٹی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات اور ضلع گجرات کی معروف شخصیت چوہدری محمد ناصر کنجاہی کی قیادت میں پاکستان سے آئے ہوئے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وفد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گجرات کے صدر احمد حسن مٹو اور چیئرمین ڈیلیگیشن سیٹھ معصوم قمر شامل تھے۔ وفد کی آمد پر ان کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خیرمقدم کیا گیا اور ان کے اعزاز میں شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں بھرپور شرکت کی گئی۔دورے کے دوران گجرات چیمبر آف کامرس کے وفد نے پریس کلب برسلز، پاکستانی ایمبیسی اور یورپی پارلیمنٹ کا خصوصی دورہ کیا۔ پریس کلب کے ذمہ داران، ایمبیسی کے افسران اور یورپی پارلیمنٹ کے اراکین نے وفد کا خیرمقدم کیا اور وفد سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں یورپی یونین اور پاکستان کے باہمی مفادات، بزنس پروموشن، ٹریڈ، اسٹوڈنٹ ایکسچینج اور ایکسپورٹ کے حوالے سے مفید گفتگو ہوئی۔ وفد نے محمد فیصل فیاض منسٹر ڈپٹی ہیڈ آف مشن، سدرہ مناف ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ اٹیچی ایمبیسی آف پاکستان برسلز، ماہین سیف اللہ اور صغیر احمد وٹو پریس کونسلر سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔اس موقع پر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یورپی اداروں کے درمیان باہمی تعاون، پاکستانی بزنس مینوں کے تربیتی پروگرامز اور یورپی بزنس ڈیلیگیشن کے پاکستان و گجرات چیمبر آف کامرس کے دورے کی منصوبہ بندی پر بھی بات چیت ہوئی۔ پاکستانی ایمبیسی کے افسران نے ہر سطح پر مارکیٹ میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔چوہدری محمد اکرم منہاس نے تمام معاونین کا شکریہ ادا کیا اور وفد کے دورے کو کامیاب اور مفید قرار دیا۔

Share On Social Media

POAF VIDEOS OUR GREAT VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

برسلز (بیلجیم): کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید کی جانب سے او پی ایف کے چیئرمین سید...

Read more

Events POAF DIFFERENT EVENTS