پی او اے ایف انٹرنیشنل کے مرکزی صدر چوہدری محمد اکرم منہاس اپنے برادرِ محترم کرنل برکت علی کے ہمراہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن OPF ہیڈ آفس اسلام آباد تشریف لے گئے۔

وہاں انہوں نے چیئرمین بورڈ آف گورنرز OPF سید قمر رضا شاہ اور منیجنگ ڈائریکٹر OPF افضال احمد بھٹی سے ملاقات کی۔ملاقات میں چوہدری محمد اکرم منہاس نے اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود، مسائل کے حل اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے OPF کی خدمات کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ OPF دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی خدمت، رہنمائی اور حقوق کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، جس پر پوری اوورسیز برادری شکر گزار ہے۔انہوں نے سید قمر رضا شاہ اور افضال احمد بھٹی کی قیادت میں OPF کی شاندار کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملکی ترقی و معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ اوورسیز کے مسائل کے حل اور فلاح کے لیے OPF انتظامیہ کی مخلصانہ کاوشوں کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، ان کے حل اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقین نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح، حقوق کے تحفظ اور خدمت کے لیے مشترکہ کوشوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔


























